• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف حنیف سرگودھا پریس کلب کےصدر‘ملک اصغر سیکرٹری منتخب

سرگودھا (نامہ نگار،نمائندہ جنگ ) سرگودھا پریس کلب کے الیکشن میں تمام سیٹوں پر فاؤنڈرز گروپ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ۔ ۔تمام سیٹوں کے لئے 58ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ صدر کے لئے مہر آصف حنیف کو 37جبکہ مد مقابل میاں محسن کو 19،سینئر نائب صدر کے لئے شہزاد شیرازی کو 33، امجد پرویز کو 24، نائب صدر کے لئے شیخ رضوان کو 32 مد مقابل ذوالفقار ہاشمی کو 21، جنرل سیکرٹری ملک اصغر کو 38 مدمقابل ملک اقبال کو 20، جوائنٹ سیکرٹری کے لئے راؤاسلم فرازکو 36، ظہور احمد شاہد کو 21، سیکرٹری اطلاعات کے لئے محمد تہور بلال اصغر کو 38ا، ملک جاوید کو 20 ووٹ ملے جبکہ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر ممتاز عارف پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو گئے تھے ۔ممبران مجلس عاملہ میں شاہین فاروقی کو 34، رانا ساجد اقبال کو 40،عبدالحنان چوہدری 32، راؤ عابد مجیدکو 35،سیف خان کو 33 ،بشیر شاد انصاری کو 36،شیخ نعیم طاہرکو 34اوررانا محمد افضل حنیف کو 32ووٹ ملے۔
تازہ ترین