صوابی( نمائندہ جنگ )آل درجہ چہارم ملازمین محکمہ صحت صوابی کا احتجاج جاری ہے اس موقع پرضلع بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے احتجاجی کیمپ کے دورے کئے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل الائونس کی عدم دستیابی تک احتجاج جاری رہے گا صوبائی حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہر قسم کی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے محکمہ صحت سے وابستہ درجہ چہارم ملازمین کو ایچ پی اے الائونس نہ دینا ظلم ہے جب تک صوبائی حکومت ہماری جائز مطالبات حل نہیں کر تی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔