چمن (نورزمان اچکزئی)چمن میں پاک افغان سرحد پر بارودسے بھری گاڑی برآمد کر کے ٹی ٹی پی سوات کے اہم کمانڈرکو گرفتار کر لیا گیا۔ جس نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ افغانستان میں دہشتگردوں نے پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ کیا ہے۔ یہ باتیں فرنٹئیر کور بلوچستان کے کمانڈر نارتھ سیکٹر بریگیڈیئر ندیم سہیل کمانڈنٹ چمن اسکاوٹس کرنل عثمان اور ڈپٹی کمشنر چمن قیصر خان ناصر نے ایف سی قلعہ چمن میں میڈیا کو بتائی ۔ بریگیڈیرندیم سہیل نے کہا کہ حساس ادارے کی مدد سے پاک افغان سرحد پر تحصیل دوبندی توبہ اچکزئی کے علاقے سے ٹی ٹی پی سوات کا اہم کمانڈر گرفتار کیا جس نے ابتدائی تفتیش میں کئی انکشافات کئے جن کی بنیاد پر علاقے میں نگرانی سخت کی گئی ۔