اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی شعبوں میں اصلاحات پر عمل یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھو ایلان گوآن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہفتہ کو یہاں وزارت خزانہ میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کے حوالے سے وزیر خزانہ کے آمدہ دورہ واشنگٹن کی مصروفیات کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔