ملک کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والوں کاسرچ آپریشن جاری ہے، بھکر اورلودھراں میں کارروائی کے دوران34 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔
بھکر میں حیدر آباد تھل اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا اور 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ادھر لودھراں میں صدر کے علاقے بستی راجہ پور میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران 28 سے زائد گھروں کی تلاشی لی اور56افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔
اس دوران7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،جن سے 3مشکوک موٹرسائیکلیں اور منشیات بھی برآمد ہوئی ،پکڑے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے ۔