سکھر میں محکمہ جنگلی حیات نے مہمان پرندوں کا غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے پانچ شکاریوں کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے 100 مردہ اور 200 زندہ سائبیرین پرندوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
محکمہ جنگلی حیات ریڈ پارٹی کے انچارج دیدار بھاگت کے مطابق دریائے سندھ سے ملحقہ اورسکھرکے مختلف علاقوں میں مہمان پرندوں کا غیر قانونی شکارکرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
کارروائی میں پانچ شکاریوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 100 مردہ جبکہ 200 زندہ سائبیرین پرندوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔