• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریننگ پروگرام اور ڈائٹ پلان پاکستانی ہاکی پلیئرز کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دورئہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بعد پاکستانی ہاکی پلیئرز آرام کررہے ہیں لیکن قومی ٹیم انتظامیہ ان سے رابطے میں ہے اور پلیئرز کو تربیتی پروگرام بھی دے رکھا ہے۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15اپریل سےشروع ہوگا۔ فی الحال کھلاڑیوں کو ڈائٹ پلان  دیا گیا جس میں انہیں مرغن کھانوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے وہ پھل ، سبزی، میوہ جات کا استعمال زیادہ کریں اور خود کو فٹ رکھنے کے لئے اسٹریچنگ پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ مسل متحرک رہ سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ( ر) خالد کھوکھر کو حالیہ دورے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے۔ کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے صورت حال حوصلہ افزاء ہے، تاہم نئے کھلاڑے بڑے میچوں میں دبائو میں آجاتے ہیں، یہ خامی دور کرنے کیلیے انہیں انٹرنیشنل میچوں میں شرکت کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان حسیم خان، منیجر حنیف خان ، کوچ احمد عالم کی مشاورت سے رپورٹ تیار کی ہے۔ سب کی مشترکہ رائے ہے کہ ورلڈ کپ رسائی رائونڈ سے قبل ٹیم کیلئے یورپ کے دورہ کا بندوبست کیا جائے۔
تازہ ترین