شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) نواحی آبادی بھدرو مینارہ میں لین دین کے تنازع پر 3افراد نے ایک نوجوان کو اغوا کر لیا اور اسے ایک کمرے میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے جسم کو سلگتے ہوئے آہنی راڈ سے بھی داغتے رہے جس سے اس کی حالت تشویش ناک ہوگئی کہ ملزمان اسے برلب سڑک پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے لڑکے کی بہن صائمہ کی رپورٹ پر ملزمان شہباز وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔