شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) قصبہ فاروق آباد کے نواحی علاقوں میں بڑے پیمانے پر نہری پانی کی چوری کا انکشاف ہوا ہے اور کئی بڑے زمینداروں نے پانی چوری کے اپنے نیٹ ورک بنا کر آگے چھوٹے کاشتکاروں کو پانی کی فروخت بھی شروع کی ہوئی ہے۔ دریں اثناء اعلیٰ حکام کی مداخلت کے بعد صدر فاروق آباد پولیس نے نہری پانی کی چوری میں ملوث 16زمینداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ محکمہ انہار کے ذرائع نے ملی بھگت وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔