• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر دفاع و بجلی اور صوبائی وزیر بلدیات منشاءاللہ کی سیالکوٹ میں کھلی کچہری

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ آصف اور صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ نے اتوار کے دن مسلم لیگ ن کے مرکزی رابطہ آفس پیرس روڈ سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے وزراءکو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اراکین صوبائی اسمبلی، میئر ایم سی ایس، چیئرمین ضلعی بیت المال،ڈی ایس پی سٹی ،اورمرزا اکرم کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران اور کارکن بھی موجود تھے ۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ 15سال سے شام ،عراق اور لیبا میں مداخلت کررہا ہے جس سے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں اور مسلمانوں پر جو قیامت گز ررہی ہے وہ ایک تاریخی باب ہے ۔ دورہ سیالکوٹ کے دوران مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ آزاد ہے اور ہم پانامالیکس پر عدالتی فیصلے کو قبول کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کی خواہش پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔بجلی کے بحران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے صورتحال خراب ہو ئی تھی جو اب بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگئی کہ رمضان المبارک میں لو ڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔
تازہ ترین