سکھر (بیورو رپورٹ)ضلع سکھر میں دریائے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں مہمان پرندوں کا غیر قانونی طور پر شکار جاری، محکمہ وائلڈ لائف نے شکاریوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے پانچ شکاریوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 200مردہ اور 300زندہ سائبیرین پرندوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق دریائے سندھ سے ملحقہ علاقے الف کچے سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں مہمان پرندوں کا غیر قانونی طور پر شکار کرنے کی اطلاعات ملی تھیں جس پر کارروائی کی گئی ہے اور 100مردہ ،200زندہ سائیبیرین پرندوں کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔