• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں مدارس میں سرچ آپریشن طلبہ کے کوائف چیک کئے گئے

سکھر (بیورو رپورٹ،چوہدری محمد ارشاد)ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیروز شاہ کی سربراہی میں سکھر، خیرپور، گھوٹکی اضلاع میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 205 کومبنگ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 9 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا،51ہزار 77 مشکوک ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی جن میں سے 1428 جرائم پیشہ عناصر کو کو شامل تفتیش کر کے گرفتار کیا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان میں شامل انتہائی سنگین جرائم میں ملوث11جرائم پیشہ عناصر مارے گئے، 71کرمنل زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جبکہ مختلف سنگین جرائم میں ملوث 5109 روپوش ملزمان اور 4317 اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ڈی آئی جی سکھر کی جانب سے جاری دس ماہ کی سکھر رینج کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے تینوں اضلاع میں دہشتگردی اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 9دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان سے دہشتگردی میں استعمال ہونے والا29 کلو دھماکہ خیز بارودی مواد، 23ہینڈ گرنیڈ، 6ہوان گرنیڈ، 6ہوان شیل و خود کش جیکٹ میں استعمال ہونیو الے 5بال بیرنگ کے پیکٹ و تاریں برآمد کی گئیں۔غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں سمیت دیگر کے خلاف کارروائی میں 111افراد کو حراست میں لیا گیا۔
تازہ ترین