• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا راولپنڈی میں مردم شماری سپورٹ سینٹر کا دورہ

Army Chief Visits Census Center Rawalpindi
آرمی چیف جنرل راحیل شرف کا کہنا ہے کہ ملک میں مردم شماری کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے راولپنڈی میں مردم شماری سپورٹ سینٹر کا دورہ کیا، جہاں پر لیفٹیننٹ جنرل زاہدلطیف مرزا نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر سپورٹ سینٹر ونگ کی جانب سے آرمی چیف کو مردم شماری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری کے لیے بہترین انداز میں کام جاری ہے، فوج مردم شماری کے عمل کی مثبت اندازمیں تکمیل کو قومی فریضہ سمجھتی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مردم شماری بہتر انداز میں آگے بڑھنے کا عمل حکومت اور فوج کی مشترکہ کامیابی ہے۔
تازہ ترین