کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر(ر) خالد کھوکھر اور سکریٹری شہباز احمد نے سانحہ چارسدہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے ہاکی اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے صدمے سے دوچار ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی قوم اپنے اتحاد سے ملک کے خلاف اس قسم کی سازشوں کو ناکام بنادے گی۔