کراچی ( اسپور ٹس ڈیسک) سابق عالمی نمبر ایک پلیئر وکٹوریہ آزارنیکا نے ٹینس کورٹ میں واپسی کا ارادہ کر لیا ۔ وکٹوریا آزارنیکا رواں برس جولائی میں کیلفورنیا میںہونے والےویسٹ بینک کلاس سے واپسی کرینگی ۔ دو با ر آسٹریلین اوپن کی فاتح رہنے والی آزارینکا 2016 میں یک بہ دیگرے انڈین ویلز اور پھر میامی اوپن کے ٹائٹلز جیت چکی تھیں جس کے بعد انہوں نے بچے کی پیدائش کے سبب سال کے بقیہ ایونٹس میں شرکت نہیں کی۔ آزارنیکا گزشتہ برس دسمبر میں بیٹے کی ماں بن گئیں تھیں۔ انہوں نے روسی کھلاڑی ماریہ شراپووا کے سابق کوچ مائیکل جوائس سے معاہدہ بھی کر لیا۔آزانیکا کا کہنا تھا کہ میں ویسٹ بینک کلاسک سے واپسی کیلئے بہت پر جوش ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ ماں بننا ایک بہت بڑی نعمت ہے ۔ میں کیریئر کے اس نئے موڑ پر دوبارہ شروعات کی شدت سے منتظر ہوں ۔