گجرات (نمائندہ جنگ) عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے نئے ٹراما سنٹر کو فنکشنل کرکے ایمرجنسی میں سرجیکل او پی ڈی کو شفٹ کر دیا جائے گا،ہسپتال میں خواتین اور مردوں کو پرچی کے اجراء کیلئے الگ الگ کاؤنٹرز کا قیام، ڈاکٹر کو چیک اپ کیلئے ٹوکن سسٹم نصب کیا جائے گا، یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں اے سی ہیڈ کوارٹرز وقار حسین، ایم ایس ڈاکٹر شاہد معروف، اے ایم ایس ڈاکٹر عابد ملک، ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف،چیئرمین وائے ڈی اے ڈاکٹر احتشام، ایکسئین بلڈنگز انتصار علی رندھاوا، ایس ڈی او آصف چٹھہ نے شرکت کی۔