• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہکال‘شادی کے دو ہفتے بعد فرار ہونیوالی ٹیچر بازیاب ‘آشنا گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ تہکال پولیس نے شادی کے دو ہفتے بعد آشنا کے ساتھ فرار ہوکر شادی رچانے والی خاتون سکول ٹیچر کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔واقعات کے مطابق سکول ٹیچر مسماة( ل) کی دو ہفتے قبل بیرون ملک سے آنے والے سیف اللہ سے شادی ہوئی تھی شادی کے دو ہفتے بعد وہ ڈیوٹی کے بہانے گھر سے نکلی اور لاپتہ ہو گئی بعدازاں معلوم ہوا کہ وہ اپنے رشتہ دار مدثر کے ساتھ بھا گ گئی ہے جس پرپولیس نے مدثر کے خلاف اغواءکا مقدمہ درج کر لیا گزشتہ روز تہکال پولیس کو اطلاع ملی کہ مدثر اور گھر سے فرار ہو نےوالی ٹیچر کوہاٹ اڈہ میں موجود ہیں جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مدثر کو ٹیچر سمیت گرفتار کرلیا تو انہوں نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے پسند کی شادی رچالی ہے پولیس نے نکاح در نکاح کرنے پرخاتون سکول ٹیچر کو بھی ملزمہ بناکر مدثر سمیت جیل بھیج دیا ۔
تازہ ترین