گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)میو نسپل کارپوریشن کے لینڈ منیجر شہزاد احمد کھو کھرنےتجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کلین اپ میں سیا لکو ٹ روڈ فتو منڈ میں300 سے زائد دکانوں کے آگے قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کروادیا، 2ٹرک سامان قبضہ میں لیکر ایک دوکان کو سیل کر دیا،لینڈ منیجر شہزاد احمد کھو کھر کے مطابق 2دن کے بعداندرون شہر میں بازاروں کو کشادہ کر نے کے لئےوہ میو نسپل کارپوریشن کے اسکواڈ کے ہمراہ آپریشن کریں گے۔