• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Australias Spa For Babies
پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک میں نومولود بچوں کی مالش عموعاً نانی اور دادی کے ذمہ ہوتی ہے لیکن آسٹریلیا میں اسی کام کیلئے مساج سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

آسٹریلیا میں ایک ایسا ’اسپا‘یا مساج سینٹر کھولا گیا ہے جو بڑوں کے لئے نہیں بلکہ صرف چھ دن سے چھ ماہ تک کی عمر کے بچوں کے لئے مخصوص ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں بچوں کو تیراکی کے ساتھ ساتھ مساج کی سہولت بھی میسرہے۔ یہ آسٹریلیا کا تو پہلا اسپا ہے لیکن 1967 میں جنوبی افریقہ میں اسےمتعارف کرایاجاچکا ہے۔

یہاں نہ صرف بچوں کو وہ ٹیکنکس سیکھنے کا موقع ملتا ہے جس سے انہیں گھٹنو ں کے بل چلنے میں آسانی ہوتی ہے بلکہ جسم کو حرکت دینے کے لئے بھی یہ ٹیکنکس کارگر ثابت ہوتی ہیں۔

یہاں ہائیڈرو تھراپی کے لئے بھی ایک سیشن ہوتاہے جس سے بچے کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔وہاں آنے والے بچوں کے والدین نے بھی ماحول کو بچوں کو تسلی بخش قرار دیا۔

انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کو دی جانے والی سروسز کو بہت سراہا۔ صرف 11 ماہ کی مدت میں 3500 بچے اس سروسز سے مستفید ہوئے۔ بچوں کے مساج کیلئےانگوروں کے بیج سے تیار کردہ تیل استعمال کیا جاتا ہے۔

اسپا کی مالک انیتا یاپ نے اسپا کے بہت سے فوائدبتاتے ہوئے کہا کہ اس سے نیند میں بہتر ی، پھیپھڑوں کی ایکسرسائز،ہاضمے کا عمل اور جوڑوں میں مضبوطی پیدا ہوتی ہے۔
تازہ ترین