گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا، انہوں نے جیل ہسپتال، لیڈیز بیرک، نوعمر قیدیوں کی بیرک، کچن اور لٹریسی سنٹر کا دورہ کیا اور قیدیوں سے انکے مسائل دریافت کئے اور انکے حل کیلئے ہدایات جاری کیں،جیل سپرنٹنڈنٹ منصور اکبر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابر و دیگر بھی موجود تھے۔