گجرات (نمائندہ جنگ) ٹانڈہ کے گاؤں شاہ جہانیاں میں عنصر چیمہ نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے بیوی سنگیتا کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی ، ملزم عنصر چیمہ چند روز قبل جیل سے قتل کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا۔