گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں تیزی ،لینڈ منیجر شہزاد احمد کھو کھرنے جنا ح روڈ پر لگنے والے غیر قانونی منگل بازار کو بند کروادیا، نوشہرہ روڈ پر سڑک بلاک کرنے اور ،روڈ پر عمارتی سامان رکھنے پر 8دوکانیں سیل کار سرکار میں مد اخلت کرنے پر ایک شخص کو پولیس کے حوالے کردیا،دوران آپر یشن دکانوں کے آگے رکھے سامان کے 2ٹرک قبضہ میں لےلئے۔