٭آپ نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے حوالے سے بالکل درست سوالات اٹھائے ہیں۔اگرچہ آپریشن ضرب عضب بہت کامیابی سے جاری ہے اور کافی حد تک دہشت گردی کا خاتمہ بھی ہوا ہے مگر ابھی بہت ساکام باقی ہے ۔ بجائے اس کے کہ ہم اس طرح کے واقعات کا الزام کسی اور پر لگائیں ٹھنڈے دل ودماغ سے ہمیں اس کی اصل وجہ تلاش کرنا ہو گی اورداخلی اور خارجی پالیسی میں موجود نقائص کو دور کر کے نیا سیاسی اور عسکری لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔ (جمیل بھٹی، لاہور)