شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )محکمہ صحت نے ضلع شیخوپورہ کے 120 افسروں اور اہلکاروں کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر ان کی ہیلتھ سیکٹر ریفارمز الاؤنس اور کنونس الاؤنس کی رقم میں کٹوتی کردی ہے یہ کٹوتی 15 ایام تا ایک ماہ کے الاؤنس کی گئی ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان افسروں میں ڈاکٹروں کے علاوہ سی ڈی سی سپروائزر ،ایل ایچ وی اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔