گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ریسکیو1122 کے زیر اہتمام ضلع کے مختلف سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ہنگامی انخلاء اور آگ سے بچاؤ کی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ ہنگامی انخلاء کی مشقوں میں ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ آگ اور دہشت گردی کے حوالے سے ہنگامی انخلاء کی مشقیں کی گئیں۔