سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) ٹریفک حادثات میں6 خواتین سمیت27افراد زخمی ہوگئے۔سیالکوٹ ڈسکہ روڈگھوئینکی سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں17سالہ محسن علی،ہرڑ سٹاپ کے پاس نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے33سالہ نصیر اور39سالہ لبھا،شہاب پورہ روڈ موٹر سائیکل پھسلنے سے گر کر55سالہ فہمیدہ بی بی ،تھانہ نیکا پورہ کے پاس چنگ چی رکشہ سے گر کر60سالہ صغریٰ بی بی ،کلووال روڈ ننگل سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل پیدل سڑک پار کرنے والے سے ٹکرانے سے60سالہ خالدہ بی بی اور19سالہ وقاص،ایمن آباد روڈ رام گڑھا سٹاپ کے پاس نامعلوم رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے35سالہ شفیق،وزیرآباد روڈ رائے پور سٹاپ کے پاس کار کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والے60سالہ ےعقوب،شمع پروانہ سینما کے پاس نامعلوم رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے45سالہ زاہدہ پروین،پسرور روڈ رامکے سٹاپ کے پاس دوموٹر سائیکلوں کے تصادم میں20سالہ نسیم اختر،کوٹلی لوہاراںموٹر سائیکل سے گر کر55سالہ صدیق،کشمیر روڈ ریسکیواسٹیشن کے سامنے نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے48سالہ ندیم مسیح،شہاب پورہ روڈ موٹر سائیکل ٹرالے سے ٹکرانے سے33سالہ زمان،رنگ پورہ چوک کے پاس دو موٹر سائیکلوںکے تصادم میں17سالہ شکیب،گلشن اقبال پارک کے پاس نامعلوم سواری کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے36سالہ شازیہ بی بی ،پسرور روڈ لکھن پور سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل پیدل سڑک پار کرنے والے سے ٹکرانے سے19سالہ سلمان اور60سالہ بشیر،سمبڑیال نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے42سالہ طارق محمود،لدھڑ چوک سے وریو روڈ پرموٹر سائیکل پیدل سڑک پار کرنے والے سے ٹکر سے سے20سالہ شعیب ،52سالہ خالدہ اور55سالہ احسان اللہ،بھاگووال روڈ ندوکے سٹاپ کے پاس دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 32سالہ احسان اور25سالہ ذیشان،ناروال روڈ سجادہ پھاٹک کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں21سالہ عثمان اور22سالہ شہزاد،سمبڑیال روڈ نامعلوم کار کی سائیکل کو ٹکر سے29سالہ آصف شدید زخمی ہو گئے۔معمولی زخمیوں کو ریسکیورز نے موقع پر ہی طبی امداد دی جبکہ شدیدزخمیوں کو ضلع سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔