شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)سیکرٹری آبپاشی پنجاب نے چیف انجینئر ڈویلپمنٹ آبپاشی فیصل آباد ڈویژن لاہور ایس ای مشینری ڈویژن فیصل آباد ایکسین مشینری شیخوپورہ سمیت دیگر محکمہ کے ایس ڈی اوز اور سب انجینئر ز کے خلاف محکمانہ کرپشن ،بے ضابطگی ،بے قاعدگی کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے یہ حکم انہوں نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے لاہور ڈویژن کے نائب صدر چودھری نعمان ڈوگر کی تحریری درخواست پر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے جبکہ محکمہ آبپاشی مشینری سب ڈویژن کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ یہ محکمہ افسران کو پریشان کرکے بعض ٹھیکیدار اپنے مخصوص مفادات حاصل کرنیکی کوششیں کررہے ہیں۔