• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت شیخوپورہ کے افسران کی عدم دلچسپی سے اتا ئیوں نے کارروائیاں تیز کرد یں

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ کے افسران کی مجرمانہ غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث ضلع میں اتا ئیوں نے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں میڈیکل سٹور کی آڑ میں اتائی خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے سرعام شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں اس کے علاوہ ضلع بھر کے مختلف مقامات پر ایسے لوگوں کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ جو خود کو آرتھو پیڈک سرجن ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں حالانکہ ان کا کسی بھی میڈیکل کالج سے کوئی واسطہ اور نہ ہی ان کی اسناد ہیں انہوں نے میڈیکل سٹور بنانے کیساتھ ایکسرے لیبارٹریاں بھی قائم کررکھی ہیں جن پر بڑے بڑے بورڈ بھی آویزاں کئے گئے ہیں محکمہ صحت کی طرف سے ان سٹورز اور کلینک کو متعدد بار سیل بھی کیا گیا پھر کچھ عرصے بعد ان کا دوبارہ کھل جانا محکمہ صحت پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ سیل ہونے کے بعد ڈی سیل ہونے کے درمیان یہ اتا ئیوں کو کونسی ڈگری مل جاتی ہے کہ وہ دوبارہ عوام کی جانوں سے کھیلنا شروع کردیتے ہیں سی او ہیلتھ ،ڈی ایچ او ،ڈرگ انسپکٹر ،اسسٹنٹ کمشنر ،ڈپٹی کمشنر کو متعدد بار درخوستیں بھی دی گئی مگر تاحال کوئی ٹھو س اور موثر کار روائی نہیں کی گئی جبکہ محکمہ صحت کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے اوران کا کہنا ہے کہ اتائیوں کیخلاف محکمہ صحت کا کریک ڈاؤن جاری ہے اور درجنوں کلینک اور میڈیکل سٹور سیل کئے جاچکے ہیں۔
تازہ ترین