شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ حسنین قادر گھلو نے قصبہ فاروق آباد کے زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث ملزم نوجوان ملزم عمران کو دس برس قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے مجرم کے گھر اس کی خالہ اپنی جواں سالہ بیٹی (ص)کے ساتھ منڈی صفدرآباد سے آئی تھی جس کو 2015 ء کو ملزم نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، زیادتی کے 9 ماہ بعد(ص)نے ایک بیٹی کو جنم دیا جس کوملزم عمران نے ماننے سے انکار کرتا رہا جس پر بچی کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا تو مجرم عمران کی اسکی خالہ زاد سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ۔