گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ زراعت توسیع کے دفاتر میں سارا دن کام چھوڑ ہڑتال رہی ملازمین نے ڈی سی لیہ کا زراعت ملازمین کے گھروں پر چھاپے مروانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لیہ کے ڈپٹی کمشنر نے ملازمین کی کمی کے باوجود ملازمین کی ڈیوٹی گندم خریدنے پر لگا دی ضلعی صدر گوجرانوالہ چودھری یوسف نے کہا کہ ڈی سی لیہ نے حالات جاننے کے باوجود زبردستی گندم خریداری گوداموں پر لگادیں اور حاضر نہ ہونیوالوں کے گھروں میں گرفتاری کیلئے چھاپے مروائے اگر ڈی سی کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی نہ کی گئی تو پورے پنجاب میں مکمل تالہ بندی کردی جائیگی۔