کراچی (اسٹاف رپورٹر) عقیل خان اور سارہ منصور کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ اسلام آباد کے پی ٹی ایف اسپورٹس کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں عقیل خان نے ایم عابد کو جبکہ لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے ماہیم آفتاب کو اور اشنا سہیل نے سارہ محبوب کو شکست دی۔