• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے سرگودھا میں کڈنی سنٹر کے قیام کی نوید سنا دی

سرگودھا(نامہ نگار) حکومت پنجاب نے آئندہ مالی بجٹ میں سرگودھا میں کڈنی سنٹر بنانے کیلئے فنڈز رکھنے کی نوید سنا دی ہے ،اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے کہا ہے کہ وہ کڈنی سنٹر کے قیام کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے جلد از جلد حکومت کو روانہ کرے تاکہ سرگودھا میں کڈنی سنٹر کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے اسی طرح 50 بستروں پر مشتمل انسداد منشیات ہسپتال بھی قائم کیا جارہا ہے جس پر ہوم ورک جاری ہے کڈنی سنٹر کا مقصد سرگودھا میں وسیع پیمانے پر گردوں کی خرید و فروخت اور یہاں پر ناقص پانی کے استعمال سے گردوں کی خرابی کی وباء کے پیش نظر کیا گیا ہے ہسپتال کے قیام سے گردہ کے مریضوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولت میسر آئیگی۔
تازہ ترین