• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ،بینک میں آگ لگنے سے سامان اور دستاویزات جل کر راکھ

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ)لاہو رروڈ سبزمنڈی کے قریب ا بینک میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جس سے بینک کا سامان اور دیگر دستاویزات جل کر راکھ ہوگئی تاہم اس میں موجود کروڑوں روپے کی کرنسی معجزانہ طور پر محفوظ رہ گئی ،اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پالیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق بینک میں آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے ، واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔
تازہ ترین