پشاور ( نمائندہ جنگ) عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں طلبہ کے تشدد سے جاں بحق طالب علم مشال خان کو زیدہ صوابی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں ان کے والد اور بھائی کے علاوہ رشتہ داروں ،دوست و احباب اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر علاقے کی فضاء سوگوار رہی ۔ نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔