• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسٹر پر لاہور میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی ،آئی ایس پی آر

An Attempt Of Terrorism In Lahore Foiled On Easter
پاک فوج کے ترجمان ادارے ( آئی ایس پی آر ) نے کہا ہے کہ ایسٹرپر لاہور میں دہشتگردی کی بڑی کوشش انٹیلی جنس ایجنسیز نےناکام بنادی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بنیاد پرسیکیورٹی فورسزنےپنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی لاہورکےقریب آپریشن کیا،جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ساتھی خاتون کو گرفتار کرکے خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کرلیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں 2افسروں سمیت 4 جوان زخمی ہوئے ہیں۔
تازہ ترین