پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے جو قدم اُٹھایا ہے وہ اصولی ہے، حکومت نے سینیٹ کا تقدس پامال کیا اورکئی ماہ سے یہ سلسلہ چل رہا تھا۔
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی ناراضی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین کو جواب نہیں مل رہے اور وزرا سینیٹ میں نہیں آتے، جبکہ وزیراعظم بھی ایوان بالا میں نہیں آتے۔
شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے سینیٹ کو مفلوج کیا، چیئرمین کا ردعمل پورے سینیٹ کیلئے ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ گمشدہ ساتھیوں کا معاملہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے سے نہ جوڑا جائے۔