جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جہاں سینیٹ کا چیئرمین اپنے حق کی جنگ لڑ رہا ہو وہاں عوام کو حقوق کون لے کر دے گا۔
سرگودھا میں مدرسہ قاسم العلوم میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان جغرافیے کی بنیاد پر نہیں نظریے کی بنیا د پر قائم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو سزائے مو ت دے دی جائے تو مستقبل میں کوئی دہشت گردی کا سوچ کر بھی پاکستان نہیں آئے گا۔
سراج الحق نے مزید کہاکہ پاکستان جغرافیہ کی بنیا د پر نہیں نظریے کی بنیا د پر قائم کیا گیا، یہ ملک آلو ٹماٹر گوبھی اگانے کیلئے نہیں بنا یا گیا بلکہ اسلامی شریعت کے نفاذ کیلئے بنایا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 70 سال سے پو ری قوم کو منافقانہ طرزِ سیاست کے ذریعے بیوقوف بنایا جا رہا ہے، سیا سی نظا م کے ساتھ ساتھ عدالتی نظام کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔