• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیؤل:زچگی کی چھٹیوں کے متوازی مردوں کو بھی چھٹی ملے گی

Latest News
سیول......اویس عالم......جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میںآئی ٹی کمپنی نے ’’پدرانہ ذمہ داریوں کی ا نجام دہی‘‘ کیلئے مردوں کو بھی چھٹی کی منظوری دے دی ہے،یہ چھٹیاں جس طرح خواتین کو زچگی کے لئے دی جاتی ہیں بالکل اسی طرح بچوں کی دیکھ بھال کےلئے مردوں کو بھی دی جائیں گی۔

آپ نے آج تک خواتین کو زچگی کے سلسلے میں دفتر سے زچگی کی چھٹی (Maternity Leave)لیتے سنا ہوگالیکن جنوبی کوریا کی ایک آئی ٹی کمپنی میںملازم کم جن سنگ نے اس وقت اپنے آفیسر کو حیران کر دیا جب اس نے ایک در خواست اس کے سامنے رکھ دی جس میں ایک سال کی چھٹی طلب کی گئی تھی ،در خواست میںچھٹی کی وجہ ’’پدرانہ ذمہ داریوں کی ا نجام دہی‘‘ لکھا گیا تھا۔

آفیسرنے در خواست پڑھنے کے بعد سمجھا کہ شاید اس کا ماتحت دماغی طور پر ناکارہ ہو گیا ہے لیکن کم جنگ سنگ نے اس حوالے سے دلیل پیش کی کہ جس طرح خواتین کوزچگی(Maternity Leave)کے لئے چھٹیاں ملتی ہیں اسی طرح کبھی کبھی مردوں کو بھی ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب انہیں بھی گھر پر بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں سنبھالنا پڑتی ہیں اوربچوں کے ہر طرح کے کام سر انجام دینے پڑتے ہیں لہٰذا اسے بھی پدرانہ ذمہ داریوں کی ا نجام دہی کےلئے چھٹی دی جائے۔

دفتر کی جانب سے اس کی یہ در خواست متعدد مرتبہ مسترد ہوئی تاہم اس نے اپنے افسران کو اس بارے میں متعدد مرتبہ قائل کرنے کی کوششیں جاری رکھیں اور اس سلسلے میں دنیا بھر سے دلائل جمع کئے جس پرچیف ایگزیکٹو نے دفتر کے قواعد وضوابط میں غیر تحریری طورپر ترمیم کرتے ہو ئےکم جن سنگ کی ایک سال کی چھٹی منظور کر لی،چھٹی کے بعد کم جن سنگ اپنے گھر میں بچوں کا مکمل طور پر خیال رکھ رہا ہے اور ان کے سارے کام کر رہا ہے جن میں بچوں کو فیڈر دینا،انہیں پڑھانا،کپڑے بدلنا،نہلانے سمیت دیگر کام شامل ہیں ۔کم جنگ سنگ کی بیوی بھی ایک دوسری کمپنی میں ملازمت کرتی ہے۔
تازہ ترین