راولپنڈی(صباح نیوز)پولیس نے کارروائی کے دوران اسلام آباداورراولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن فروخت کرنے والے 2رکنی گروہ کو گرفتار کر کے 400گولیاں برآمدکر لی ہیں۔ پولیس کے مطابق طالب علموں کو آئس ہیروئن فروخت کرنے والے دونوں گرفتار ملزمان ایف ایس سی کے طالب علم ہیں،برآمد ہونے والی آئس کی گولیاں ہالینڈ اورڈنمارک سے منگوائی گئی ہیں اور ایک گولی کی قیمت تقریباً 3500 روپے ہے۔