• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کوضمنی بجٹ کا اختیار دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

لاہور(خبرنگارخصوصی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوضمنی بجٹ کا اختیار دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔خدائی خدمت گار کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ وزیرخزانہ کو 100ملین کا ضمنی بجٹ کابینہ کی منظوری کے بغیر جاری کرنے کا اختیار دیا گیا، درخواستگزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تمام معاملات میں کابینہ کی منظوری لازمی  ہے درخواست میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ 100ملیں کے ضمنی بجٹ جاری کرنے کے اختیار سے قومی خزانے کو نقصان پہنچے گا۔
تازہ ترین