• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی میں رنگ برنگی مچھر دانیاں توجہ کا مرکز

Colorful Mosquito Nets Focus In Summers
عرفان اللہ....
گرمیوں میں مچھروں سے بچنے کے لئے مچھردانیوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے،فیصل آباد میں سڑک کنارے لگے رنگ برنگے مچھر دانیوں کے اسٹال خریدوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

گرمیاں شروع ہوتے ہی فیصل آباد کی سڑکوں کے کنارے رنگ برنگی چھوٹی بڑی مچھر دانیاں سج جاتی ہیں اور مچھروں سے تنگ شہری ان کی خریداری کے لیے رک جاتے ہیں ۔

ان اسٹال سےمچھردانی خریدنے کے شہریوں کو دہرے فائدے ہوتے ہیں، ایک تو بازار جانےکی جھنجھٹ سے بچ جاتے ہیں دوسری قیمت مناسب ہوتی ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹہ لائٹ آتی ہے اور ایک گھنٹہ جاتی ہے، رات کے وقت مجبوراَ بچوں کے لئے مچھر دانی خریدنی پڑتی ہے۔

شہر میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے مچھر دانیوں کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے، وہیں مچھر دانی فروشوں کی چاندی ہو گئی ہے۔

دکان دارکے مطابق گرمی میں مچھر زیادہ ہو جاتے ہیں اور لوگ باہر نکل آتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا کام بھی تیزی سے شروع ہو جاتا ہے، مچھر دانیاں لوگ خریدتے رہتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رنگ برنگی مچھر دانیاں کا استعمال جہاں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے شہریوں کے لئےمجبوری بن گیاہے تو وہیں انتظامیاں کی بے حسی اور مچھروں کی پیداوار پرقابو نہ پانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
تازہ ترین