کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کوالیفائی رائونڈ سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسپین، ہالینڈ اور جرمنی کے ہاکی حکام سے رابطہ کیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو تربیتی دورہ پر بھیجنے کی خواہش مند ہے مگر ابھی تک ان کی جانب سے مثبت جواب نہیں مل سکا ہے، آئرلینڈ کے ہاکی حکام نے پی ایچ ایف کی درخواست قبول کرلی ہے تاہم فیڈریشن کے حکام صرف ایک دورہ پر لاکھوں روپے کے اخراجات کے پیش نظر ٹیم کوآئرلینڈبھیجنے پر رضامند نہیں ہیں، جس کے پیش نظر کھلاڑیوں کو اگلے ماہ جون میں لندن میں ہونے والے ورلڈکپ رسائی رائونڈ کی تیاری اور پریکٹس کے لئے پی ایچ ایف نے 22 اپریل سے لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ممکنہ 35 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا ۔