• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں میں تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت کی ضرورت ہے،گورنر سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے کا بیٹھک اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی ضرورت ہے کیونکہ گزشتہ دنوں تعلیم یافتہ لوگوں نے اپنے ایک ساتھی کو مارڈالا،لوگ ہر معاملے پر احتساب اور عدالت کا کردار ادا کرتے ہیں، مردان میں موپ وائلنس پڑھے لکھے لوگوں نے کیا کسی دوسرے نے نہیں انھوں نے کہا کہ انارکی نہ پھیلائیں ملک کے مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں یہ بچے پاکستان کی کامیاب مستقبل کی کہانی ہیں میڈیا اسے چلائے، اسلام کے ساتھ دوسرے مذاہب بھی پڑھائیں تاکہ اقلیتوں کے لیے احترام پیدا ہو ہم سب پاکستانی ہیں گورنر نے کہا کہ پاکستان میں اچھے کام بھی ہو رہے ہیں بس وہ ہیڈلائن کا حصہ نہیں بنتے انھوں نے مزید کہا کہ دوسروں کی طرح اعلانات نہیں کرتا عملدرآمد پر یقین رکھتا ہوں ان بچوں کو گورنر ہاؤس میں بلاکر انہیں انعام دوں گا،بیٹھک اسکول کی صدر نگہت ملک نے کہا کہ2030تک ایک لاکھ بچوں کو تعلیم فراہم کریں گے،بیٹھک اسکول کے ساتھ کارخیر میں تعاون کریں تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن کر سکیں۔
تازہ ترین