• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت ملک بھرمیں مسیحی برادری نےایسٹرجوش وجذبےسےمنایا

ملتان،جہانیاں(سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت ملک بھرمیں مقیم مسیحی برادری نے ایسٹر کاتہوار نہایت جوش و جذبے سےمنایا،اس سلسلے میں ملک بھر کے گرجا گھروں میں خصو صی عبادات منعقد کی گئی ایسٹر کی سروسز کا آغاز صبح صادق سے ہوگا،گرجا گھروں میں شمع بردار جلوس بھی نکالے گئے اور ایسٹر کی مناسبت سے خصوصی گیت بھی گائےگئے۔مسیحی برادری ایسٹرکےروز قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پرحاضری دیتی ہے جبکہ تہوارکی مناسبت سے مسیحی گھرانوں میں طرح طرح کےپکوان پکائے جاتے ہیں،روایتی تحائف کاتبادلہ کیاجاتاہے۔ملتان میں ایسٹرکے سلسلے میں کیتھولک چرچ بشپ ہائوس ملتان،پروٹیسٹنٹ چرچ،لال گرجا گھرکینٹ،پاسٹرل انسٹیٹیوٹ چرچ رشیدآباد، گلزار ٹائون چرچ،رضاآبادچرچ،گلزیب کالونی،گلستان کالونی  سمیت مختلف مقامات پرعبادت منعقد کی گئی جس میں مسیحی برادری نےکثیرتعدادمیں شرکت کی،اس موقع پرسکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئےتھے۔دریں اثناء جہانیاں میں بھی مسیحی برادری نے ایسٹر کی تقریبات مذہبی عقیدت واحترام سےمنائیں۔گرجا گھروں میں تقریبات میں بچوں،نوجوانوں بوڑھوں اورخواتین نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پرملک کی سلامتی اور امن وامان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں،سکیورٹی کے سخت اقدامات کئےگئےتھے، علاوہ ازیں مسیحی برادری نےایسٹرکےموقع پربجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرشدیداحتجاج بھی کیا۔
تازہ ترین