• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار پاسپورٹ لاہور ائیرپورٹ پر بھول گئے، ٹیکسی کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپناپاسپورٹ لاہور ائیرپورٹ پر بھول گئے جس کے بعد خصوصی ٹیکسی کار کے ذریعے پاسپورٹ کو اسلام آباد پہنچایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سوئٹزر لینڈ سے واپسی پر گزشتہ روز لاہور ائیرپورٹ کے وی آئی پی لائونج میں چائے پینے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد روانہ ہوئے مگر اپنا پاسپورٹ لاہور ائیرپورٹ کے وی آئی پی لائونج کی میز پر رکھ کر بھول گئے۔ ائیرپورٹ حکام نے پاسپورٹ کو تحویل میں لے کر ایک خصوصی ٹیکسی کار کرائے پر لے کر آئیر پورٹ ملازم نے بذریعہ روڈ پاسپورٹ کولاہور سے اسلام آباد وزیرخزانہ کے پرسنل سیکرٹری کو پہنچا دیا ہے۔ ٹیکسی کا 20 ہزار روپے کرایہ دیا گیا ہے اور دس ہزار روپے انعام میں دیا گیا ہے۔
تازہ ترین