• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں سول سوسائٹی کامشال خان قتل کیخلاف مظاہرہ

صوابی(نمائندہ جنگ )صوابی میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اتوار کے روز عبدالولی خان یونیورسٹی مر دان کے طالب علم مشال خان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے مقتول کے حجرہ بابو خیل موضع زیدہ میں متاثرہ خاندان کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں جلوس کی شکل میں مقتول کے قبر پر جا کر فاتحہ خوانی کی گئی  اور وہاں سے زیدہ بازار تک احتجاجی واک کی۔مظاہرین ʼʼبے گناہ ہے بے گناہ ہے مشال خان بے گناہ ہے ʼʼ مظلوم ہے مظلوم ہے مشال خان مظلوم ہےʼʼ   کے  نعرے لگاتے ہوئے جناز گاہ تک گئے اورواک کرنے کے بعد جلوس کی شکل میں واپس چلے گئے۔
تازہ ترین