• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارلی چیپلن ،’ نرالے فنکار‘ کی ’نرالی سالگرہ‘

+1
+4
سوئٹزر لینڈکے622 لوگوں نےاس بار چارلی چیپلن کی سالگرہ پر انوکھے اندار سے خراجِ تحسین پیش کیا۔

تمام افراد نے اس موقع پر اپنے پسندیدہ آرٹسٹ چارلی کے انداز میں کپڑے زیب تن کئے ، انہی کی طرح کی چھڑی، چلنے پھرنے اور اٹھنے بیٹھنے میں انہی کے نرالے انداز کو ’کاپی ‘کیا۔

یہی نہیں بلکہ جب تمام افراد نے چارلی کے مخصوص انداز میں سر سے کپ اتاری اور پہنی تو انگنت مداح عش عش کراٹھے۔

یہ منظر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنا۔ چارلی کی 128ویں سالگرہ کو منانے کا یہ انداز ہر شخص کے لئے نہایت دلچسپ اور دیدنی تھا۔

’برٹش کامک فارمر ہاؤس‘ پر موجود 600 سے زائد افراد نے چارلی چیپلن کے مخصوس لباس کو زیرِتن کیا ہوا تھا ۔ چیپلن کے مداحوں کایہ مختلف اوردلچسب ہونے اندازبےشمار لوگوں کی توجہ کا مر کز بنا ۔

چھ سو سے زائد افراد کا اپنی پسندیدہ شخصیت کو یوں نرالے انداز میں خراجِ تحسین پیش کرنا اب تک کسی اورآرٹسٹ کو نہیں ملا۔

چارلی کے ساتھ ساتھ سوئٹزرلینڈ میں قائم ’چیپلن ورلڈ میوزیم‘کا بھی لوگوں نے خوب صورت انداز میں ’یوم پیدائش ‘ منایا۔

دراصل چیپلن کے اہل خانہ نے اپنی زندگی کے آخری 25سال اسی میوزیم میںبسر کئے ۔
تازہ ترین