کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعظم اسپورٹس، بلوچ محمڈن، کورنگی بلوچ اور سالار ویلفیئر سینٹر نے آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پری کوارٹر فائنل میں حیدری بلوچ لیاری نے آغا خان جیم خانہ کو پنالٹی ککس پر 4-2، بلوچ محمڈن لیاری نے پنالٹی ککس پر بلوچ یوتھ گارڈن کو 5-4،اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے ینگ پی آئی بی کلب کو پنالٹی ککس پر 4-2، کورنگی بلوچ نے آل برادرز کو 1-0 اور سالار ویلفیئر سینٹر نے محفوظ الیون ملیر کو 1-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔