• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں بلدیاتی امیدواروں کو دھمکیاں،متحدہ کا سندھ اسمبلی سے واک آؤٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں پیر کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے سکھر کے حالیہ ضمنی بلدیاتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے خلاف ایوان سے احتجاجاً علامتی واک آؤٹ کیا گیا ۔اجلاس کی کارروائی کے آغاز میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے پوائنٹ آف آرڈر پر کھڑے ہو کر اسپیکر آغا سراج درانی کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ وہ 2روز قبل سکھر سے واپس آئے ہیں جہاں ضمنی بلدیاتی انتخاب کے دوران متحدہ کے کامیاب امیدواروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔نتائج کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔نتائج عوام اور میڈیا کے سامنے آگئے تھے لیکن الیکش کمیشن کو ہائی جیک کرنے کے بعد 200اضافی ووٹ ڈلوائے گئے اور اتنی ہی تعداد میں ہمارے ووٹ پر دوہری مہر لگاکر ان کومسترد کرادیا گیا ۔
تازہ ترین