اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے لیہ کے اسکول میں بچی کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے والے ملزم کی اپیل خارج کردی ،جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس ڈاکٹر محمد الغزالی پر مشتمل دو رکنی شریعت ایپلٹ بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر جسٹس منظور احمد ملک کا کہنا تھا کہ بچی کے ساتھ چھیڑ خانی ریکارڈ کا حصہ ہے، لیکن عدالت کو غیب کا علم نہیں ہوتا، ،فیصلہ دستیاب شواہد کا قانون کے مطابق جائزہ لیکرکیا جاتا ہے۔